ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلائنگ پیپر مل کا رواں ماہ کے بل سے ٹیکسز کٹوتی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع،مکمل بجلی بل جمع کروانے کا حکم

فلائنگ پیپر مل کا رواں ماہ کے بل سے ٹیکسز کٹوتی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع،مکمل بجلی بل جمع کروانے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ میں فلائنگ پیپر ملز کی جانب سے بجلی کے بل میں ٹیکسز کٹوتی کیلئےدائر درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مکمل بل جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

عدالت عالیہ کےسنگل بنچ نےسماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ رواں ماہ کمپنی کو کروڑوں روپے کا بجلی بل بھجوایا گیا ہےجبکہ معاملہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں زیر التواء ہے۔وکیل نےاستدعا کی کہ بل سےفکس چارجز، کوارٹر ٹیرف اور دیگر ٹیکسز منہا کرکے صرف بجلی کی اصل قیمت کا بل جاری کیا جائے۔دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کےوکیل نےدرخواست کی مخالفت کرتےہوئےمؤقف اپنایاکہ فلائنگ پیپر ملزکےذمے 93 کروڑ روپےسےزائدکےواجبات ہیں۔ مزید بتایا گیاکہ 31 دسمبر 2025 کو نیپرا ٹیکسز سے متعلق فیصلہ بھی دے چکا ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد حکم امتناع جاری کرنے کی مسترد کرتے ہوئے فلائنگ پیپر ملزکوہدایت کی کہ وہ فروری کا مکمل بجلی بل جمع کروائے۔

Ansa Awais

Content Writer