ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں طلبہ کے لیے ہنر مند تعلیم کا بڑا قدم، سکول سطح پر سکل پروگرام متعارف

پنجاب میں طلبہ کے لیے ہنر مند تعلیم کا بڑا قدم، سکول سطح پر سکل پروگرام متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:  پنجاب حکومت نے طلبہ کو عملی ہنر سے لیس کرنے کے لیے سکول سطح پر سکل پروگرام متعارف کروانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

 اس پروگرام کے تحت نویں جماعت سے فنی تعلیم شروع کی جائے گی تاکہ طلبہ نہ صرف تعلیمی ڈگری حاصل کریں بلکہ عملی ہنر بھی سیکھ سکیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے ابتدائی پلان کے مطابق اس منصوبے پر 150 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ طلبہ کو سکول کلبز اور کلسٹر سینٹرز کے ذریعے عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔ پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے اور انہیں روزگار سے جوڑنے کے لیے انڈسٹری کے ساتھ براہِ راست رابطہ قائم کیا جائے گا۔

اس پروگرام میں این وی کیو ایف کے مطابق سرٹیفکیشن سسٹم نافذ کیا جائے گا تاکہ طلبہ کی مہارت کا بین الاقوامی معیار کے مطابق سرٹیفکیٹ جاری کیا جا سکے۔ پروگرام مرحلہ وار نافذ ہوگا اور جدید ٹیکنالوجی، سمولیشن اور ٹول کٹس کے ذریعے سیکھنے کا نیا نظام فراہم کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ لاکھوں طلبہ کو ہنر مند بنانے اور پنجاب میں نوجوانوں کے لیے پیشہ ورانہ مواقع بڑھانے کا اہم اقدام ہے۔