ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

​لاہور جنرل ہسپتال کیلئےاوورسیز پاکستانی فیملی کا ساڑھے 3 کروڑ کے طبی آلات کا اعلان

​لاہور جنرل ہسپتال کیلئےاوورسیز پاکستانی فیملی کا ساڑھے 3 کروڑ کے طبی آلات کا اعلان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:امریکہ میں مقیم ایک مخیر پاکستانی خاندان نے ہم وطنوں کے علاج معالجے کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال کے لیے ساڑھے 3 کروڑ روپے مالیت کے جدید طبی آلات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل نے اس اقدام کو عیدالفطر کے موقع پر ایک قیمتی تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید طبی آلات کی فراہمی سے مریضوں کو عالمی معیار کی سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا خدمت خلق کا جذبہ قابل تحسین ہے، جو ملک میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے نہ صرف علاج کی سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ مستحق مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔

پروفیسر فاروق افضل نے مزید کہا کہ نئے طبی آلات کی تنصیب کے بعد ہسپتال میں جدید تقاضوں کے مطابق علاج ممکن ہو سکے گا، جس سے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔