سٹی42: بلوچستان میں کوئٹہ میں قائم کالج اور یونی ورسٹیاں تقریباً بند کر دیئے گئے ہیں، تاہم تعلیمی سرگرمیاں آن لائن ہوں گی۔
بلوچستان یونی ورسٹی نے اپنی تمام تعلیمی سرگرمیاں آن لائن منتقل کر دیں۔ یونی ورسٹی کے تمام کیمپس بند کر دیئے گئے ہیں، کوئٹہ کی ویمن یونی ورسٹی پہلے ہی بند ہے اور تعلیمی سرگرمیاں آن لائن ہو رہی ہیں۔
سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی میں پہلے ہی طالبا ت کے لیے آن لائن کلاسز کا اجراء کیا جاچکا ہے۔ بلوچستان آئی ٹی یونیورسٹی (بیوٹمز) میں تمام کلاسز عید الفطر تک معطل کردی گئی ہیں۔
آئی ٹی یونیورسٹی کی تمام کلاسز آن لائن ہوں گی، آئی ٹی یونیورسٹی ٹرانسپورٹیشن سروس غیر معینہ مدت تک بند کی گئی ہے۔ یونیورسٹی کے ژوب اور مسلم باغ کیمپس میں تدریسی عمل معمول کے مطابق ہوگا۔