سٹی42: دنیا بھر میں سونے کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا۔
کراچی میں آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کنے بتایا ہے کہ آج پاکستان کی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 550 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 17 ہزار 350 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آج منگل کے روز ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 186 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 76 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 22 ڈالر فی اونس ہے۔