ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی کے سیکورٹی آفیسر کیجانب سے طالبہ کو مبینہ ہراساں کرنے کا واقعہ

 یونیورسٹی کے سیکورٹی آفیسر کیجانب سے طالبہ کو مبینہ ہراساں کرنے کا واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 منظور حسین: وومن یونیورسٹی مردان بخشالی کیمپس میں طالبہ کے ساتھ مبینہ ہراسگی کا واقعہ پیش آیا،طالبہ نے الزام لگایا کہ سیکیورٹی آفیسر نے مجھے ہراساں کیا ہے۔

 واقعے کے خلاف طالبات سراپا احتجاج، کلاسوں کا باقاعدہ بائیکاٹ کردیا،واقعہ کے بعد سیکورٹی آفیسر کو معطل کر دیا ، مبینہ ملوث سیکورٹی آفیسر کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ۔

 واقعہ کے خلاف وومن یونیورسٹی بخشالی کیمپس میں طالبات نے کلاسوں سے بائیکاٹ کردیا،  طالبات کی جانب سے تحفظ دو کی نعرہ بازی کی گئی۔

وائس چانسلر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی۔