ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہویوں کیلئے بڑی خوشخبری، آسان اقساط پر پلاٹ دینے کا فیصلہ

لاہویوں کیلئے بڑی خوشخبری، آسان اقساط پر پلاٹ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: شہریوں کے لئے خوشخبری ایل ڈی اے سٹی کے پلاٹ آسان اقساط پر دینے کا فیصلہ، ایل ڈی اے نے تیسری قرعہ اندازی کے شیڈول کا اجراء کردیا۔

ایل ڈی اے نے پلاٹوں کی آئندہ قرعہ اندازی میں ایل ڈی اے سٹی کے ایک کنال کے پلاٹ آسان اقساط پر مارکیٹ میں پیش کر دیئے،ایل ڈی اے اس سال کی دوسری قرعہ اندازی مئی میں کرے گا,ایل ڈی اے قرعہ اندازی میں ایل ڈی اے سٹی، سبزہ زار اور گجرپورہ کے پلاٹ آسان اقساط پر قرعہ اندازی میں رکھے گا۔

 ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے سٹی اے ون، جی ون اور بی ون میں ایک کنال کے 40 رہائشی پلاٹوں کی قرعہ اندازی کر رہا ہے۔

گجرپورہ کے ڈی ون بلاک میں 5 مرلہ کے کمرشل 10 پلاٹ، 3 مرلہ کے کمرشل 12 پلاٹ شامل ہونگے، سبزہ زار سی بلاک میں 1.34 مرلے کے کمرشل 14 پلاٹ شامل کیے جائیں گے۔

شہریوں کو تین سال کی 12 مساوی اقساط میں ادائیگی کر نے کے سہولت دی گئی ہے، شہریوں کے لیے آج کی قیمت پر تین سال کی ادائیگی پر مکمل ڈویلپڈ پلاٹ حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔ 

پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی6 مئی 2025ءکو منعقد کی جائے گی، قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 مئی جبکہ درخواستیں 20 مارچ سے موصول کی جائیں گی۔

ایل ڈی اے سٹی کے ایک کنال کے رہائشی پلاٹ کی ناقابل واپسی فیس15 ہزار روپے رکھی گئی ہے، سبزہ زار کے 1.34 مرلے کے کمرشل پلاٹ کی ناقابل واپسی فیس 5 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

گجرپورہ کے 5 مرلہ کے کمرشل پلاٹ کی 7 ہزار،3 مرلہ کمرشل پلاٹ کی ناقابل واپسی فیس 6 ہزار روپے رکھی گئی ہے، شہری ایل ڈی اے موبائل ایپ، ویب سائٹ سے ان لائن اپلائی کر سکتے ہیں، ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر بھی قرعہ اندازی کی درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔