ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک فراڈ کیس: نادیہ حسین نے غلطی مان کر معافی مانگ لی

بینک فراڈ کیس: نادیہ حسین نے غلطی مان کر معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستانی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے رشوت مانگنے کا الزام عائد کرنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے معافی مانگ لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نادیہ حسین طلب کیے جانے پر اپنے وکیل کے ہمراہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے دفتر پہنچ گئیں۔

کراچی میں ایف آئی اے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ میں نے اپنا بیان ایف آئی اے سائبر کرائم کو ریکارڈ کروا دیا ہے، ویڈیو بیان سے ایف آئی اے افسر کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔

نادیہ حسین نے کہا کہ اداروں کو اور مجھے آگاہی کیلئے ایک ویڈیو بنانی چاہیے، ملزمان نے مجھ سے صرف واٹس ایپ پر ہی رابطہ کیا تھا، مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے واٹس ایپ سے کیسے ملزمان کو پکڑا جائے گا؟

اُن کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں تھا کہ ایف آئی اے دفتر میں شکایت جمع کرنا ضروری ہوتا ہے، عوام سے کہوں گی کہ ڈریں نہیں شکایت ضرور کریں۔

نادیہ حسین نے مزید کہا کہ ایف آئی اے حکام کو جعلی کال سے متعلق تمام معلومات فراہم کردی ہیں، کال موصول ہونے کے بعد ایف آئی اے پورٹل پر شکایت درج کروائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے علم میں نہیں تھا کہ تحریری طور پر بھی شکایت درج کروانی تھی، اعلیٰ حکام سے التماس ہے کہ جعل سازوں سے لوگوں کو بچایا جائے۔