پنجابی فلم "جی وے سوہنیا جی " کو عید الفطر پر ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : امپورٹ پالیسی کی پنجابی فلم "جی وے سوہنیا جی " کو دوبارہ مرکزی فلم سنسر بورڈ میں پیش کیا جائےگا۔ 

تفصیلات کے مطابق فلم ڈسٹری بیوٹر کمپنی ڈسٹری بیوشن کلب نے فلم کو عید الفطر پر ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم کو فروری میں ورلڈ وائیڈ ریلیز کیا جاچکا ہے، مرکزی فلم سنسر بورڈ نے پہلے اس فلم کو سنسر نہیں کیا تھا۔ 

فلم "جی وے سوہنیا جی " کی کاسٹ میں پاکستانی اداکار عمران عباس اور بھارتی اداکارہ سیمی چاہل نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔