ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا لاہورکی سڑکوں سے کینٹینرزہٹانے کا حکم

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا لاہورکی سڑکوں سے کینٹینرزہٹانے کا حکم
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے پولیس اورضلعی انتظامیہ کو سڑکوں سے کنٹینٹرز ہٹانے کا حکم دےد یا ہے ۔

 تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ زمان پارک کے شہریوں کے مسائل فوری حل کرے، شہریوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس اورضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کی مقامی لیڈر شپ کے ساتھ بیٹھ کرمسائل حل کرے، کینال کی ٹریفک کی روانگی ہر صورت یقینی بنائے جائے۔