ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی وجہیہ اکرم کے گھر پر انوکھا احتجاج

PTI workers sit in outsite MNA wajiha akram
کیپشن: Lahore PTI workers sit in
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حسنین اولکھ : تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کے گھروں کے سامنے احتجاج کا  سلسلہ جاری، پی ٹی آئی کی خاتون رکن قومی اسمبلی وجہیہ اکرم کے گھر کے سامنے لوٹے لٹکا کر کارکنوں کا احتجاج ،  استعفا دینے کا مطالبہ کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق انصاف یوتھ ونگ لاھور کی جانب سے مخصوص نشت پر خاتون ایم این اے وجیہہ اکرم کے گھر کے باھر شدید احتجاج کیا گیا ۔ ہاتھوں میں  گندے انڈے، جوتوں کے ہار اور پلے کارڈز اٹھا ئے کارکن وجیہہ اکرم کی رہائش گاہ ای ایم ای سوسائٹی پہنچ گئے ۔ انکے گھر کے باہرانصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ کیجانب سے دھرنا دیا جارہا ہے۔

احتجاج کارکنوں کا کہنا تھا کہ مخصوص نشتسوں پر منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی وجہیہ اکرم کے پاس تحریک انصاف کا مینڈیٹ ھے وہ پہلے اپنی نشست سے مستعفی ہوں پھر چاہے بھارت کی کانگرس پارٹی جوائن کرلیں ۔ وجیہہ اکرم کے منحرف ہونے پر کارکنان میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔ مظاہرے کی قیادت صدر یوتھ ونگ پنجاب گلریز اقبال، رہنما پی ٹی آئی تنزیلہ عمران اور عمار بشیر کر رھے ھیں۔