ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا مارکیٹیں بند کرنے پر غور

حکومت کا مارکیٹیں بند کرنے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال، پنجاب میں بھی مارکیٹیں بند کرنے پر غور شروع، فیصلہ آج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ شہریوں کی نقل وحرکت محدود کرنے کیلئے کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق مارکیٹوں کو بند کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہے ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری اداروں میں بھی نقل وحرکت کو محدود کرنے بارے تجاویز زیرغور ہیں، تجویز میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں صرف بہت ضروری عملے کو بلوایا جائے اور جو گھر سے بیٹھ کر کام کرسکتے ہیں ان سے گھر سے ہی کام لے لیا جائے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں میں چھٹی کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ 

Shazia Bashir

Content Writer