ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن اہلکار نے26 سالہ شہری پرفائرنگ کردی

ڈولفن اہلکار نے26 سالہ شہری پرفائرنگ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد)شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم نے لوگوں میں خوف وہراس کی فضا کو پھیلا دیا ہے، عوامی تحفظ کے لئے بنائے گئے ادارے بھی ناکام نطر آرہے ہیں، ڈولفن فورس کی جلدبازی نے ایک اور شہری کو نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈولفن فورس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے، لاکھوں روپے تنخواہیں، سرکاری مراعات اور دیگر آسائش زندگی کی سہولیات میسر ہونے کے باوجود اہلکاروں کی جانب سے بے گناہ شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جانے لگا جبکہ بااثر افراد کو پکڑنے کے لئے گریزاں ہیں، ایسے ہی افراد کی وجہ سے معاشرے میں ہنگامی حالات،دہشت گردی جیسے واقعات جنم لے رہے ہیں، چوہنگ میں اہلکاروں نے شہری پر فائرنگ کردی۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ چوہنگ میں ڈولفن اہلکاروں نے شہری پر سیدھی فائرنگ کردی، زخمی شہری کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈولفن فورس کے اہلکار کی فائرنگ سے چھبیس سالہ عمر نامی نوجوان زخمی ہوگیا، چوہنگ کبیرکالونی میں عمرکو مشکوک سمجھ کرفائرنگ کردی۔

فائرنگ سےعمر کے بازو اور پیٹ میں گولیاں لگیں،عمر کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے،عمر کو روکا گیااور اسکےنہ رکنے پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے بعد ڈولفن فورس کےاہلکار موقع سے فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ اسلام پورہ کے علاقہ میں پیش آیا تھا جہاں ڈولفن اہلکاروں نے  فائرنگ سے دوکاندار کو زخمی کردیا تھا،شاپ پردو ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی کوشش کی جس پردوران دکاندار وحید نے ڈاکو سے پسٹل چھینا اوردونوں میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی، دونوں ڈاکو اپنی موٹرسائیکل چھوڑکرموقع سے فرار ہو گئے تھے۔

اطلاع ملنے پرڈولفن اہلکاروہاں پہنچے اور دکاندار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا،بعدازاں  پولیس نے مقدمے میں ڈولفن اہلکاروں کو کلین چٹ دی دے تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer