(حافظ شہباز) کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے احتیاطی تدابیرکے طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے دفاتر 23 مارچ تک بند کر دئیے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق 24 مارچ کو صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بورڈ کے تمام سٹاف کو گھر سے کام جاری رکھنے کے لئے کہا گیا ہے۔ پی سی بی کے تمام دفاتر کی ایک بار فیومیگیشن ہو چکی ہے جبکہ دفاتر کھولنے سے پہلے دوبارہ بھی فیومیگیشن کی جائے گی۔