وزیراعظم نےتحریک انصاف کےاراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےصوبائی وزراء اور اراکین اسمبلیوں کوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنےحلقوں میں عوامی مسائل سننا شروع کریں،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی گئی کہ وہ وزراء اوراراکین اسمبلی کےدوروں کےحوالے سے کارکردگی کو مانیٹر کریں،وزراء کوکھلی کچہری لگانے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں کےمعاملہ پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو اسلام آباد طلب کیا ہے۔