ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فاطمہ ثنا دی ہنڈریڈ لیگ کیلئے منتخب

فاطمہ ثنا دی ہنڈریڈ لیگ کیلئے منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو دی ہنڈریڈ لیگ کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔

 پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا دی ہنڈریڈ لیگ میں منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں جبکہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں،آل راؤنڈر کو برمنگھم فینکس نے وائلڈ کارڈ ڈرافٹ میں پک کیا ہے۔

 فاطمہ کو آسٹریلیا کی لوسی ہیملٹن کے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جبکہ انہیں لیگ کھیلنے کے لیے 15 ہزار پاؤنڈ دیے جائیں گے۔

   واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں فاطمہ ثناء کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے باجود پاکستان ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔