ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر بارے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جس کے مطابق 12 جون 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

 سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 22 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس خالص زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 7 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 52 کروڑ 7 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ 

 مرکزی بینک کے مطابق زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر اضافے کیساتھ 22 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔