ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو بحرین کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفون ؛ امریکہ ایران کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخظ  کی مبارکباد

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو بحرین کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفون ؛ امریکہ ایران کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخظ  کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی  نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔

بحرینی وزیرِ خارجہ نے اسحاق ڈار کو امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے پر مبارکباد دی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں پاکستان بطور گواہ شامل ہوا، دونوں راہنماؤں کے درمیان مفاہمت میں پاکستان کے تعمیری ثالثی کردار کو بھی سراہا

دونوں راہنماؤں نے اس اہم سنگِ میل پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔یہ پیش رفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا ،دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح روابط اور قریبی تعاون کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔