ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری اراضی  خورد برد کیس ; 4 گواہوں کے بیان قلم بند

 مری اراضی  خورد برد کیس ; 4 گواہوں کے بیان قلم بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: راولپنڈی احتساب کی خصوصی عدالت  میں ملک ریاض سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مری اراضی  خورد برد کیس   ،استغاثہ کے چار گواہان کے بیانات قلم بند کر لیے گئے ۔

گواہان  راجہ ساجد گرداور پٹواری راجہ محمد نواز میونسپل آفیسر مری سمیع اللہ خان ،جاوید اقبال ڈی ایف او پیش ہوئے۔ سماعت احتساب کی خصوصی عدالت کے جج شیخ اعجاز علی نے  کی ۔احتساب بیورو کی جانب سے ملک ریاض اور سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سرکاری اراضی خرد برد کرنے کے الزام میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا 
عدالت نے ملزمان کے خلاف سماعت 30 جون تک ملتوی کر کے مزید گواہان کو طلب کر لیا۔