مرغی کا گوشت  پھر مہنگا ہو گیا  

Braloir,rate,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر، مرغی کا گوشت  پھر مہنگا ہو گیا۔

 برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری، مرغی کا گوشت مزید 8 روپے مہنگا ہو گیا۔  لاہور میں ایک ہفتے میں برائلر مرغی کا گوشت 15 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔

 مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 656 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 421 روپے مقرر کر دیا گیا، زندہ برائلرمرغی کاپرچون ریٹ 437 روپے فی کلو جاری کر دیا گیا ہے.

  فارمی انڈوں کی قیمت 1 روپے فی درجن اضافے سے انڈوں کی پیٹی 7140 روپے میں فروخت ہونے لگی۔