لیگی رہنما دانیال عزیز سےمتعلق اہم خبر آگئی

Danial Azeez
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:مسلم لیگ ن کے رہنمادانیال عزیز سے متعلق اہم خبرسامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔شہباز شریف کی جانب سے دانیال عزیز کو بہترین طبعی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  دانیال عزیز کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ حمزہ شہباز نے حادثے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ  ڈویژن اور آر پی او سے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

خیال رہے کہ دانیال عزیز مظفر گڑھ کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔حادثے کے دوران دانیال عزیز کی دائیں بازو بھی ٹوٹ گئی تھی۔