ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں دوبارہ داخلے کی درخواستوں سےمتعلق اہم فیصلہ سنادیا ،عدالت نے پاکستان میڈیکل کونسل کی جانب سے دوبارہ داخلے کیلئےجاری ہونے والا اشتہارکالعدم قرار دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں دوبارہ داخلے کی درخواستوں سےمتعلق لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے 21صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نےمیڈیکل اینڈڈینٹل کالجز میں دوبارہ داخلے کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں، تحریری فیصلے کےمطابق حمزہ بشیر سمیت دیگر نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے سیشن21-2020 کےلیے داخلہ لیا،درخواستگزاروں نے تمام فیس ادا کی اور گزشتہ تین ماہ سے کلاسز لے رے ہیں ،پی ایم سی کےامتحانی مرکز نے 24اپریل 2021کو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں دوبارہ داخلے کا ہدایت نامہ جاری کیا ۔
درخواستگزاروں کے مطابق وہ پہلے ہی سارے پروسس کے تحت داخلہ لے چکے ہیں لہذٰ دوبارہ داخلے کا کوئی جواز نہیں ،پی ایم سی نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کیا ،پی ایم سی کے وکلا کے مطابق درخواست گزارں کے پاس پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020کے تحت میڈیکل ٹربیونل مں اپیل کرنےکا حق موجود تھا ۔