ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکارہ حمیرا ارشد حادثے کا شکار،مداحوں سے دعا کی اپیل

گلوکارہ حمیرا ارشد حادثے کا شکار،مداحوں سے دعا کی اپیل
کیپشن: humaira arshad
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستانی گلوکارہ حمیرا ارشد کے ساتھ ناخشگوار واقعہ پیش آیا،حادثے میں گلوکارہ زخمی ہوگئیں جس پر ہسپتال منتقل کیا جبکہ مداحوں سے صحت یابی کی اپیل بھی کردی۔

تفصیل کے مطابق معروف گلوکارہ حمیرا ارشد  کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، حمیرا ارشد کی آواز کےسحرنےان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا،گانوں میں ان کا منفرد انداز اور سازوں کو ایسے ترتیب دیا گیا کہ سننے والے محظوظ نظر آتے ہیں، گلوکارہ کےساتھ ایک حادثہ پیش آیا جس پر انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد لاہور میں اپنے گھر میں گرنے سے زخمی ہوگئیں، واقعہ میں ان کے ہاتھ پر چوٹ آئی جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا، طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا،انہوں نے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے،حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، چوٹ لگنے کے باعث ہاتھ میں تکلیف ہے۔
 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer