ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک ویک کورونا ویکسین کس کس کو لگے گی؟

pak vac vaccine
کیپشن: pak vac vaccine
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کورونا ویکسین کے استعمال کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں۔ ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے گی۔ ویکسین کو2 تا 8 سینٹی گریڈ پر ذخیرہ کیا جائے گا۔

 تفصیلات  کےمطابق وزارت قومی صحت کی جانب سے   جاری گائیڈ لائنز کے مطابق پاک ویک کورونا ویکسین کو کسی صورت فریز نہ کیا جائے اورسورج کی روشنی سے محفوظ رکھا جائے۔

امراض قلب، تنفس، شوگر اور موٹاپے کا شکار افراد پاک ویک لگوا سکتے ہیں۔حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی مائیں، بخار میں مبتلا افراد اور کورونا کے مریض پاک ویک ویکسین نہیں لگوا سکتے۔کورونا سے صحتیاب افراد بھی پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ٹرانسپلانٹ کرنے والے افراد 3 ماہ بعد پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

کیموتھراپی والے مریض28دن بعد پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ دمہ، مرگی اور دماغی امراض کا شکار افرادپاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ہر فرد کو پاک ویک ویکسین کی ایک خوراک لگائی جائے گی۔