ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھریلوملازمین کیلئےبڑی خوشخبری،رجسٹریشن کا آغاز

Govt of Punjab starts Registration of Domestic and Home based worker's
کیپشن: Govt of Punjab starts Registration of Domestic and Home based worker's
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گھروں میں کام کر نیوالے اور گھریلو صنعت سے وابستہ ملازمین کیلئےرجسٹریشن کا آغاز، پنجاب حکومت نےابتدائی طورپرسروےپروگرام کیلئےڈھائی کروڑمختص کر دیئے۔
 تفصیلات کےمطابق  گھروں میں کام کر نیوالےملازمین کیلئےڈومیسٹک اورہوم بیسڈ ورکرز بل میں کابینہ سےمنظور کیاگیاتھا۔مالی سال22-2021کےدوران مجموعی طور پر 30  کروڑ روہ پےمختص  کیے گئے ہیں۔آئندہ دو سال کے دوران 27 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کیئے جائیں گے.ملازمین کو صحت سہولیات فراہمی کیلئے کنٹری بیوشن مالکان اور ورکرز کی کنٹری بیوشن کے تناسب پر بھی فیصلہ نہ ہو سکا۔

گھریلو ملازمین کو سوشل سکیورٹی کے کارڈز کےذریعے صحت سہولیات کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جا سکی،گھریلو صنعت سے وابستہ افراد کو بھی سوشل سکیورٹی کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔