شرمناک کام میں ملوث بھارتی اداکارائیں پکڑی گئیں

شرمناک کام میں ملوث بھارتی اداکارائیں پکڑی گئیں
کیپشن: ‘Crime Patrol’ actresses arrested
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی پولیس  نے چوری کرنے کے ایک کیس میں دو ٹی وی سیریل کی اداکاراؤں کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں اداکارائیں ٹی وی کے مشہور شو ’ کرائم پٹرول‘ اور کئی دیگر کرائم شو میں چھوٹے موٹے کردار ادا کرتی ہیں۔

کورونا بحران میں لاک ڈاؤن  کے سبب شوٹنگ اور کام بند ہونے پر یہ دونوں اداکارائیں پیسے کی کمی کے باعث تلملا رہی تھیں۔ ان پر الزام ہے کہ دونوں اداکارائیں پے انگ گیسٹ بن کر آئیں اور لاکر میں رکھے تین لاکھ 28 ہزار روپئے لیکر وہاں سے فرار ہو گئیں۔ ممبئی پولیس اس کیس کی تفتیش میں مصروف ہے۔

 بھارتی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق یہ  دونوں اداکارائیں  آرے کالونی کے رائل پام علاقے میں واقع ایک پاش عمارت میں رہنے والے شخص کے گھر میں 18 مئی کو پے انگ  گیسٹ بن کر گئی تھیں۔ اسی دوران اس گھر میں پہلے سے موجود  ایک اور گیسٹ کے لاکر میں رکھے 3 لاکھ 28 ہزار روپے اڑا کر وہاں سے فرار ہو گئی تھیں۔

چوری کی اطلاع پولیس کو دی جس نے سی سی ٹی فوٹیج کو چیک کیا تو انہیں کئی اہم سراغ ملے جس کی بنیاد پر پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کی چیک کیا گیا  تو دونوں اداکارائیں پیسے کے ساتھ باہر جاتے ہوئے نظر آئیں۔ پولیس نے دونوں سے پوچھ گچھ کی تو دونوں نے اپنا جرم قبول کر لیا۔

مقامی پولیس  افسر نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں ٹی وی کی مشہور کرائم شو  کی اداکارائیں ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ویب سیریز میں بھی کام کر چکی ہیں۔پولیس نے ان کے پاس سے چوری کئے گئے پچاس ہزار روپئے برآمد کر لئے ہیں۔ پولیس نے دونوں کو  عدالت  میں پیش کیا۔ عدالت نے دونوں کو 23 جون تک پولیس حراست میں بھیج د یا ہے۔

  
 
 

Malik Sultan Awan

Content Writer