نشتر پارک ( حافظ شہباز علی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اور شاداب خان کی جانب سے علامہ اقبال کی بچوں کیلئے لکھی مشہور نظم ' لب پہ آتی' پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز شاداب خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستان سْپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا میچ کھیلنے کے بعد اپنی ٹیم کے ہمراہ ہوٹل واپس جارہے ہیں۔ ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بس میں موجود ہے جہاں شاداب اپنی سْریلی آواز سے کھلاڑیوں کو تفریح فراہم کررہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان مائیک میں 'لبِ پہ آتی ہے دُعا' پڑھتے ہیں اور اُن کا انداز بالکل وہی ہوتا ہے جیسے اسکول میں طلبہ پڑھتے ہیں، شاداب خان کو 'لبِ پہ آتی ہے دُعا' پڑھتا دیکھ کر حسن علی بھی پیچھے نہ رہے اور وہ بھی اسکول کی یادیں تازہ کرنے اپنے دوست کے ساتھ مائیک میں دُعا پڑھنے لگے۔
قومی کرکٹرز کی یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد ٹک ٹاک صارفین کا کہنا ہے کہ اٗنہیں اپنے اسکول کا زمانہ یاد آگیا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ جب ہم اسکول میں تھے تو اُس وقت اسپیکر پر ایسے ہی یہ دُعا پڑھتے تھے۔
ٹک ٹاک صارف نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ حسن عل اور شاداب خان نے اسکول یاد دلا دیا، عبداللّہ نامی صارف نے قہقہے لگاتے ہوئے لکھا کہ اسکول میں اکثر ایسے ہی ہوتا تھا۔
آفاق نامی صارف نے لکھا کہ اب سے شاداب خان میرے فیورٹ گلوکار ہیں، دانیال نامی صارف نے کہا کہ اب یہ ویڈیو میم میں تبدیل ہوجائے گی۔