لاہور ریلوے اسٹیشن کی حالت شیخ رشید کے بلندوبانگ دعوؤں پر سوالیہ نشان بن گئی

لاہور ریلوے اسٹیشن کی حالت شیخ رشید کے بلندوبانگ دعوؤں پر سوالیہ نشان بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک کا سب سے بڑا ریلوے سٹیشن مسائل کی گڑھ بن گیا۔ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے سٹیشن گندگی کی آماجگاہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کے ماڈل لاہور ریلوے سٹیشن میں ایک طرف گندگی اور سیوریج کا پانی تو دوسری جانب پانی نہ ہونے کی وجہ سے واش روم کو تالا لگا دیا گیا۔ ریلوے سٹیشن کا سیوریج کا نظام خراب ہے جس کے باعث پلیٹ فارم پر بدبو پھیلی رہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیوریج پائپ خراب ہونے سے واٹر کولر کے ساتھ گٹر کا گندہ پانی جمع ہونا معمول بن گیا۔
دوسری جانب سٹیشن پہ صاف پانی کی قلت کے باعث واش رومز کو تالا لگا دیا گیا۔ پانی کی قلت کے باعث مرد و خواتین ایک ہی واش روم استعمال کرنے لگے۔ جس پر مسافر ریلوے انتظامیہ کے خلاف پھٹ پڑے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ملک کے اہم ریلوے سٹیشن پر ہی سہولیات میسر نہیں ہیں تو دیگر سٹیشنز کی صورتحال کیا ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے انتظامیہ بلندوبانگ دعوے کرنے کی بجائے عملی طور پر کام کرے۔

Shazia Bashir

Content Writer