ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے وزیر اعظم کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے

پنجاب حکومت نے وزیر اعظم کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نئے مالی سال میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کا حکومتی دعویٰ بے نقاب، پنجاب حکومت نے نئے بجٹ میں وزیر اعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز ایک کروڑ 33 لاکھ مختص کردیئے۔

 وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے واضع طور پر صوبہ پنجاب کی حکومت کو احکامات دیئےتھے کہ سابق حکومت کی طرح وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزراء اپنا صوابدیدی فنڈز نہیں رکھیں گے لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے لیے محکمہ خزانہ پنجاب نے نہ صرف نئے مالی سال میں صوابدیدی فنڈز میں 1 کروڑ 33 لاکھ روپے مختص کیے بلکہ دستاویزات کے مطابق مالی سال 19-2018 میں 5 کروڑ روپے کے صوابدیدی فنڈز کا اجراء بھی کیا۔

دوسری طرف پنجاب کی جانب سے صوبائی وزراء کے صوابدیدی فنڈز کا ہیڈ ختم تو نہیں کیا لیکن کوئی فنڈز بھی مختص نہیں کیے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer