ایئر پورٹ پر اچانک فائر،روانگی لاؤنج میں خوف و ہراس پھیل گیا

ایئر پورٹ پر اچانک فائر،روانگی لاؤنج میں خوف و ہراس پھیل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: ایئرپورٹ پر دوران ڈیوٹی پسٹل کی صفائی کرتے ہوئے اے ایس ایف اہلکار محمد فیصل سے اچانک فائر ہو گیا،روانگی لاؤنج میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:خواجہ سراؤں کیلئے چیف جسٹس نے بڑا حکم دے دیا 

 ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق روانگی لاؤنج میں اے ایس ایف اہلکار سے پستول کی صفائی کے دوران فائر ہو گیا۔فائر کی آواز سُن کر لاؤنج میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دیگر سکیورٹی اہلکار اور حساس ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اے ایس ایف حکام نے اپنے اہلکار کو تحویل میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں جبکہ غلطی کے مرتکب فیصل کا پسٹل بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اچانک پسٹل کا فائر نکلنے سےمسافر خوف زدہ ہو گئے۔اہلکار محمد فیصل کے مختلف ٹیسٹ کرانے کے علاوہ موبائل فون ڈیٹا کی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔