آفاق نذیر: لاہور کے کوٹ لکھپت فلائی اوور اور اس سے ملحقہ پیکو روڈ لنک بریج کی اسٹریٹ لائٹس طویل عرصے سے خراب ہونے کے باعث رات کے وقت پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اندھیرے کی وجہ سے فلائی اوور پر ٹریفک حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جبکہ متعدد شکایات کے باوجود متعلقہ انتظامیہ نے اب تک لائٹس کی مرمت کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری نوٹس لے کر خراب اسٹریٹ لائٹس کو جلد از جلد بحال کرے تاکہ حادثات کے خدشات کم ہوں اور رات کے وقت سفر کرنے والے افراد کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔