سٹی 42: فیصل آباد میں تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ میں شوہر نے بیوی کو گندم کی گولیاں کھلا کر قتل کردیا پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج مقدمے میں نامزد رتینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نےقتل کا مقدمہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ صدر تاندلیانوالہ میں درج کیا ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ عائشہ بی بی کی 4 سال قبل محمد عباس سے شادی ہوئی تھی گھریلو لڑائی جھگڑا پر ملزمان عباس،جعفر،عمران نے عائشہ کو گندم میں رکھنے والی گولیاں کی کھلا دیں زہریلی گولیاں کھانے سے عائشہ بی بی کی حالت غیر ہوگئی جسے اسپتال منتقل کیا گیاتاہم خاتون جانبر نہ ہوسکی۔
پولیس حکام نےبتایا کہ قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئےنامز دتینوں ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔