ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا، سکواڈز کا اعلان

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا، سکواڈز کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آزار: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا  کیلئے سکواڈز کا اعلان کردیا گیا ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی  سیریز کے لیے اسکواڈز 15 ، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق فاطمہ ثناء ون ڈے سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی جبکہ اُن کی عدم دستیابی میں ٹی ٹوینٹی سیریز میں منیبہ علی قیادت کریں گی تاہم  فاطمہ ثناء ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ میں شرکت کریں گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹی ٹوینٹی ٹیم میں 8 تبدیلیاں کی گئی ہیں ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں  یہ میچز 23 ، 25 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ون ڈے سکواڈ میں کپتان فاطمہ ثناء، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، ماہم انیس،منیبہ علی ، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، صدف شمس، سائرہ جبین اور سدرا امین شامل  ہیں جبکہ سیدہ عروب شاہ ، تسمیہ رباب ، ام ہانی اور وحیدہ اختر بھی اسکواڈ کاحصہ ہیں۔

پاکستان سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز 23 جولائی سے 4 اگست تک کھیلی جائے گی۔