ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس میں بڑی پروموشنز، 54 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل بن گئے

لاہور پولیس میں بڑی پروموشنز، 54 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہور پولیس میں میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر ترقیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 54 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقیوں کی منظوری ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور کی سربراہی میں ہونے والے پروموشن بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس میں ایس ایس پی لیگل غلام حسین اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے بھی شرکت کی۔ ترقی پانے والے اہلکاروں کا تعلق آپریشنز، انویسٹی گیشن، سکیورٹی ڈویژن سمیت لاہور پولیس کے مختلف ونگز سے ہے۔

ترقی حاصل کرنے والوں میں فیصل اکبر بھٹی، قیصر حیات، محمد شیر خان، محمد طارق، عقیل احمد، عمران سردار، مدثر علی، محمد نعیم، عامر عباس اور ماجد نصیر سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں، جنہیں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ نئے عہدے کے ساتھ ان کی ذمہ داریاں بھی مزید بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقی پانے والے ملازمین نئے جذبے، عزم اور بھرپور محنت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں اور عوام کو بہتر پولیسنگ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

سی سی پی او نے کہا کہ بروقت پروموشن کا مقصد سروس ڈیلیوری میں واضح بہتری لانا ہے، جبکہ ترقی پانے والے اہلکار عام شہری کی داد رسی، تھانہ کلچر کی بہتری اور عوامی اعتماد کے فروغ میں بھی مؤثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ لاہور پولیس میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رہے گی اور فرض شناس ملازمین کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور نے کہا کہ لاہور پولیس میں تمام ونگز کے اہلکاروں کو میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقی دی جا رہی ہے، جبکہ نئے رینک کے ساتھ اہلکاروں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھی پہلے سے زیادہ اہم ہو گئی ہیں۔