ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کے باعث لاہور میں ہلاکتوں کی خبر آگئی

بارش کے باعث لاہور میں ہلاکتوں کی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں بارش سے کتنے افراد لقمہ اجل بن گئے 

 نولکھا، ریلوے کالونی کے خستہ حال کوارٹر کی چھت گرنے سے دو افراد  جاں بحق ہوگئے ،

پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد میتیں ورثاء کے سپرد کر دیں،ریلوے ملازم 45 سالہ الطاف اور اسکی بیٹی 4 سالہ نور فاطمہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے،علاقہ مکین  کا کہنا ہے کہ ریلوے کالونی بہت پرانی اور خستہ حال کوارٹرز پر مشتمل ہے،حکومتی اور ریلوے کی اعلیٰ انتظامیہ صرف افسران کو بہترین رہائشیں اور سہولیات فراہم کر رہی ہے، ریلوے کے گریڈ 4 کے غریب ملازمین اپنی جانوں کو داؤ پر لگا کر خستہ حال کوارٹرز میں مقیم ہیں، ریلوے کی خستہ حال کالونیاں حکومتی اور محکمے کی خصوصی توجہ کی مستحق ہیں،۔

بلال مسجدمراکہ گاؤں ملتان روڈپرمکان کی چھت گرگئی
ریسکیو کے مطابق مکان کی چھت ٹی آرگارڈرسےبنی ہوئی تھی،اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ملبے تلے سے زخمی افراد کو نکالنے میں مصروف تھی  ،ریسکیو ٹیم نے 4 افراد کو ملبے تلے سے زندہ نکال لیا، 
لائیو لوکیٹر کی مدد سے ملبے تلے پھنسے افراد کو ٹریک کیا گیا، تین زخمی افراد کو جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا،زخمیوں میں ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

شاہدرہ:لطیف چوک کشمیرپارک میں نوجوان کوبجلی کےکھمبےسےکرنٹ لگ گیا
کرنٹ لگنےکےباعث 17سالہ عامرموقع پردم توڑگیا،لاش کو گورنمنٹ شاہدرہ ہسپتال منتقل کردیاگیا،