ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت اور اپوزیشن میں بڑا بریک تھرو ؛ اپوزیشن کیخلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنیکا فیصلہ

حکومت اور اپوزیشن میں بڑا بریک تھرو ؛ اپوزیشن کیخلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حکومت اور اپوزیشن میں بڑا بریک تھرو  ہوگیا ،پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے حکومتی درخواستوں کو معطل کرنے کا ڈرافٹ تیار کرلیا 
سپیکر ملک احمد خان نے ااپوزیشن کیخلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنیکا فیصلہ کیا ہے ،درخواستیں ڈراپ کرنے کاڈرافٹ سپیکر کی منظوری کےبعد جاری کر دیا جائیگا
اپوزیشن کے26 ارکان کیخلاف حکومتی ارکان نے درخواستیں دے رکھی تھی،درخواست، احمد اقبال ، مجتبیٰ شجاع ،افتخار احمد کی طرف سے دائر کی گئی تھی،معطل ارکان کی بحالی کا معاملہ سپیکر کےبیرون ملک سےواپسی پرکیا جائیگا،معطل ارکان کا بحالی تک اسمبلی اجلاس میں نہ جانے کا اعلان  کیا گیا ،اپوزیشن نے اسمبلی گیٹ پر احتجاجاً اسمبلی لگانے کا اعلان کردیا  ،پنجاب اسمبلی کا آج اجلاس اپوزیشن ارکان کے بغیر ہوگا،حکومت و اپوزیشن ارکان نے معطل ارکان کی بحالی پر اتفاق کیا ،سپیکربیرون ملک ہونے کی وجہ سے اپوزیشن معطل ارکان کا فیصلہ نہ ہوسکا