ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف درخواست نمٹادی ،عدالت کی سیکرٹری ہیلتھ کو درخواست گزاروں کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
جسٹس خالد اسحاق نے سمرہ یونس سمیت 29 ملازمین کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزاروں نے مستقل نہ ہونے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور پنجاب حکومت ، سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،محکمہ کے کنٹریکٹ ملازمین نے مستقل نہ کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل وقاص عمر پیش ہوں گے،، درخواست گزاروں کی جانب سے اختیار کیا گیا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے کنٹریکٹ ملازمین کی حیثیت سے کام کررہے ہیں ، حکومتی پالیسی کے مطابق انہیں مستقل نہیں کیا گیا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کا حکم دے ،،عدالت نے درخواست گزاروں کو 21 جولائی کو سیکرٹری ہیلتھ کے روبرو۔ پیش ہوکر موقف پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی.