ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھرمیں ڈرائیونگ لائسنس کےاجراکاسلسلہ جاری

صوبہ بھرمیں ڈرائیونگ لائسنس کےاجراکاسلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  علی ساہی:گزشتہ2 ہفتے کی ڈرائیونگ لائسنس کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی،صوبہ بھرمیں ڈرائیونگ لائسنس کےاجراکاسلسلہ جاری ہے۔

  ترجمان ذرائع  کے مطابق صوبہ بھرمیں4لاکھ13ہزارسےزائدشہریوں نےلائسنسنگ سہولیات سےاستفادہ کیا،2ہفتوں میں1لاکھ35ہزارسےزائدشہریوں نےلرننگ لائسنس بنوائے،2ہفتوں میں1لاکھ32ہزارسےزائدشہریوں نےریگولرڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔

1لاکھ39ہزارسےزائدشہریوں نےلرننگ ریگولرڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی،2ہفتوں میں3ہزار300سےزائدشہریوں کوانٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیےگئے،2ہفتوں میں71ہزار500سےزائدشہریوں نےگھربیٹھےجدیدآن لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا،گزشتہ2ہفتوں میں11ہزار سےزائدخواتین نےلائسنسنگ سہولیات سےفائدہ اٹھایا ۔

 ڈی آئی جی ٹریفک  کا کہنا تھا کہ صوبہ بھرمیں بغیرلائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔