ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام کے احترام میں مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی

محرم الحرام کے احترام میں مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : اسلام آباد میں محرم الحرام کے احترام میں مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دفعہ 144 نافذ کر دی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ محرم الحرام کے احترام میں کھلے عام ایپملی فائر اور اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، اس کے علاوہ اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔ 

اسلام آباد فائر ورک اور مذہبی پمفلٹ وغیرہ تقسیم کرنے یا گروہی انتشار پھیلانے پر پابندی ہو گی۔ اخبارات میں قرآنی آیات اور دیگر اشیاء پر پرنٹ کی جاتی ہیں انکی بے حرمتی کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ہر قسم کی وال چاکنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ 

اسلام آباد میں تمام قسم کی مجالس جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی، مجالس یا کوئی بھی دیگر سرگرمی انتظامیہ کی اجازت سے مشروط ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں سٹون کرشنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔ 

دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق آج سے دو ماہ تک ہو گا۔