حریم شاہ نے معروف سیاسی شخصیت کی نیم برہنہ تصویر لیک کردی

حریم شاہ نے معروف سیاسی شخصیت کی نیم برہنہ تصویر لیک کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:  حریم شاہ سوشل میڈیا پر پاکستانی سیاستدانوں  کی مبینہ نیم برہنہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں ، صرف فحش حرکات ہی نہیں حریم شاہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اعلیٰ حکومتی اداروں تک رسائی اور پھر  وہاں ٹک ٹاک بھی بنا چکی ہیں اور یہی ویڈیو ان کی پہچان اور ان کی شہرت کی وجہ بنی ۔

 حریم شاہ وقتاً فوقتاً پاکستانی نامور لیڈروں کی مبینہ نیم برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچانے کا فن خوب جانتی ہیں اور اس بار بھی انہوں نے ایسا ہی کیا ہے لیکن اس بار ان کا نشانہ گزشتہ رات نئی پارٹی کا اعلان کرنے والے  پی ٹی آئی دور حکومت میں وزیر دفاع رہنے والے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کے ہر دل عزیز د وست پرویز خٹک ہیں ۔

حریم شاہ نے اپنے اکاونٹ نیم برہنہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پرویز خٹک کو مینشن کیا ہے ، جس سے تاثر جا رہا ہے کہ یہ تصویر سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  پرویز خٹک کی ہے