ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلی پنجاب کو ن ہوگا ؟تحریک انصا ف نے فیصلہ کرلیا

تحریک انصاف،کورکمیٹی اجلاس،عمران خان،پرویز الہٰی،سٹی42
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کورکمیٹی کو مبارکباددی ۔

تفصیلات کے مطابق کورکمیٹی اجلاس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو آئندہ الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں پرویز الہٰی کی بطور وزیراعلی پنجاب امیدوار کی توثیق کی گئی۔ 22 تاریخ کو پنجاب میں حکومت بنانے اور اپنا بیانیہ جارحانہ انداز سے جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پوری ٹیم نے پنجاب کے الیکشن میں بھرپور محنت کی۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نوجوانوں نےدھاندلی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا،عوام نے پہلے کی طرح اب بھی ان چوروں کو مسترد کر دیا،قوم جاگ اٹھی ہے۔

 سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ 22 تاریخ کو پنجاب میں حکومت بنائی جائے گی، پرویز الہٰی وزیراعلی پنجاب کے امیدوار ہوں گے۔