(ویب ڈیسک)ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ۔ایک تولہ سونا 1550 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 42 ہزار 400روپے پر پہنچ گیا۔
آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق امریکی ڈالر ایک دن میں پان روپے مہنگا ہونے سے مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ۔جس کے بعد ایک تولہ سونا 1550 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 42 ہزار 400روپے پر پہنچ گیا ہے۔
اور دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار تین سو انتیس روپے اضافے کے بعدایک لاکھ بائیس ہزار پچیاسی روپے پر پہنچ گئی ہے ۔صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا صرف چھ ڈالر بڑھ کر ایک ہزار سات سو پندرہ ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔