( قذافی بٹ ) وزیراعظم عمران خان نے قائداعظم بزنس پارک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، کہتے ہیں نظام کی خرابی سے ترقیاتی منصوبے ناکام ہوتے ہیں، نچلی سطح پر اداروں میں کرپشن کے خاتمے سے قبل آگے نہیں بڑھ سکتے۔
وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں انتہائی مصروف دن گزارا، قائد اعظم بزنس پارک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت کی سمت درست ہے، بزنس پارک منصوبے پر پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بدقسمتی سے ایسا سسٹم ہے سلوڈاؤن کرو اورپیسے بناؤ۔ اگر پیسہ ہے توسارے کام ہوجاتے ہیں۔ ہمارا سسٹم کام کرنے کی بجائے رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہاوسنگ اسکیم کی راہ میں حاہل رکاوٹیں دور کرنے لیے خود آگے پڑا، غریبوں کے لیے 50 لاکھ گھر بنانے ہیں اور یہ کر کے دکھائیں گے۔ چینی کمپنیاں بھی پیسہ لگانا چاہتی، نظام کو درست کرکہ متوسط اور مزدور طبقہ کے لیے آسانیاں پیدا کرینگے، وزیر اعظم نے وزیر صنعت و تجارت کو ڈائنامک وزیر قرار دیا۔
وزیراعظم نے جنوبی پنجاب اور دیگر اراکین اسمبلی سے الگ الگ ملاقاتوں میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نچلی سطح پر اداروں میں کرپشن موجود ہے، وزرا اور صوبائی حکومت اس کے خاتمے کے لیے کام کرے۔ وزیر اعظم نے بیوروکریسی کے اعلیٰ افسران کو اراکین اسمبلی کے جائز کام اور بجلی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات بھی دیں۔
وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جدید شہر بسانے کیلئے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی قائم کی ہے۔ اتھارٹی نیا شہر بسانے کیلئے کام کرے گی۔ نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا جو ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نجی شعبے کی جانب سے 5 ہزار ارب کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ نئے شہر میں ہائی رائز بلڈنگز کے قیام کو ترجیح دی جائے گی جبکہ نیا شہر بسنے سے ماحولیات، پانی اور ٹریفک مسائل پر قابو پایا جاسکے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے اقدام کو سراہا۔ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر کارکردگی کو سراہا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن پر حکومت نے ایس او پیز پر زبردست عملدآمد کروایا۔ حکومتی اقدامات کے سے کورونا کیسز میں واضح کمی ہوئی۔ کورونا وائرس کے حوالے سے اب حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ عوام کو حکومتی ایس او پیز پر عملدآمد اور حکومت کا ساتھ دیتے رہنا ہوگا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا کے انسداد کیلئے اقدامات پر اجلاس ہوا۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی، انسداد کورونا کیلئے کئے جانیوالے ایس اوپیز پر کتنا عملدرآمد ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم نے عید الاضحی سے قبل مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا۔