جناح ہسپتال، 11 برس پرانا سکینڈل پھر منظر عام پر

جناح ہسپتال، 11 برس پرانا سکینڈل پھر منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) جناح ہسپتال کے 11 برس سے غیر فعال سنٹرل ایئرکنڈیشننگ سسٹم کا سکینڈل پھر نظروں میں آگیا، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے سنٹرل ایئرکنڈیشننگ سسٹم غیر فعال ہونے سے متعلق باز پرس شروع کر دی ۔ سنٹرل اے سی سسٹم کیوں نہیں چلا، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو جواب دینے کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال میں سال 2009 میں سنٹرل ایئرکنڈیشننگ سسٹم کی تنصیب 6 کروڑ روپے لاگت سے مکمل کی گئی لیکن سنٹڑل ایئرکنڈیشننگ سسٹم کو فعال نہیں کیا جاسکا ۔ ہر موسم گرما سنٹرل اے سی سسٹم کے فعال ہونے کی راہ تکتے گزر گیا ۔ محکمہ صحت نے متعدد بار اس معاملے کی چھان بین کی لیکن کسی بھی ذمہ دار کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ۔

اب ایک مرتبہ جناح ہسپتال کا سنٹرل اےسی سسٹم 11 برسوں سے غیر فعال ہونے کا معاملہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے ریڈار پر آگیا ہے اور اس حوالے سے باز پرس شروع کی گئی ہے ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو سنٹرل ایئرکنڈیشننگ سسٹم کے موجودہ سٹیٹس سے آگاہ کرنے کیلئے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج نے ایم ایس جناح ہسپتال کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ کمیٹی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو سنٹرل ایئرکنڈیشننگ سسٹم کے سکینڈل سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer