ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالآخر قومی کرکٹر کائنات امتیاز نے بھی" ہاں" کردی

بالآخر قومی کرکٹر کائنات امتیاز نے بھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر کائنات امتیاز نےلاک ڈاؤن میں خاموشی سے منگنی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق دائیں ہاتھ  کی تیز گیندباز کائنات امتیاز  نے اپنی منگنی کی اطلاع سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منگنی کی انگھوٹی پہنتے ہوئے ایک دلکش تصویر شیئر کی۔ 

 آل راؤنڈر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آخر کار میں نے ’ہاں‘ کردی، میری منگنی ہوگئی، الحمداللہ۔‘ انہوں نے بتایا کہ منگنی کی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی۔  مداحوں اور کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد کی جانب سے کائنات امتیاز کیلئے  مبارکباد اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کئے جارہے ہیں۔

قومی خاتون کرکٹر کائنات امتیاز کی ارشمان سے منگنی ہوگئی ، منگنی کی تقریب میں کائنات اور ارشمان کے عزیز واقارب نے شرکت کی، کائنات امتیاز کی شادی دو سے اڑھائی سال بعد ہو گی ۔ اپنی منگنی کے حوالے سے کائنات امتیاز کا کہنا تھا کہ ابھی میری توجہ اپنی کرکٹ پر ہے شادی اڑھائی برس بعد ہوگی ، نیک خواہشات پر شکر گزار ہوں.

قبل ازیں کوروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے قومی ویمن ٹیم کی فاسٹ باؤلر کائنات امتیاز نے نئی مصروفیات تلاش کر لیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران کائنات امتیاز نےسکیچنگ اور کیلی گرافی شروع کردی ۔ کائنات امتیاز کاکہناہے کہ سکیچنگ اور کیلی گرافی کا شوق والد کو دیکھ کر پیدا ہوا۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer