نون کے گڑھ میں جنون ڈیرے ڈالنے کو تیار

نون کے گڑھ میں جنون ڈیرے ڈالنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : تحریک انصاف ن لیگ کی ریلی کا جواب دینے کے لیے تیار ,  تحریک انصاف آج لاہور میں رنگ جمائے گی۔ کپتان آج دو روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان آج شام لاہور پہنچیں گے اور قومی اسمبلی کے 14 حلقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گے۔ این اے 123 شاہدرہ میں پہلا جلسہ کیا جائے گا۔ 19 جولائی کو دوبارہ انتخابی سرگرمیوں کا آغازہوگا ۔ پی ٹی آئی چیئرمین حلقوں کا دورہ بھی کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: صبح کا بھولا شام کو گھر لوٹ آیا، اہم سیاسی شخصیت دوبارہ( ن) لیگ میں شامل

عمران خان این اے 136 رائے ونڈ میں میدان لگائیں گے۔ تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کو ریلی کی صورت میں مختلف حلقوں میں لیکر جائیں گے۔ این اے 135 میں انتخابی جلسہ کیا جائے گا۔ این اے 132 ،133 ، اور126میں بھی جلسے ہونگے۔ اختتامی جلسہ این اے 124 میں ہوگا۔

دو روز کے وقفے کے بعد کپتان پھر سےلاہور آئیں گے۔ 21 جولائی کو دو حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گےجبکہ23 جولائی کو پانچ حلقوں میں انتخابی جلسے کرکےلاہور میں انتخابی مہم مکمل کی جائےگی ۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔