فلم لوڈویڈنگ کا پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز، کب بڑے پردے کی زینت بنے گی؟

فلم لوڈویڈنگ کا پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز، کب بڑے پردے کی زینت بنے گی؟
کیپشن: City42 - Load Wedding
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کی نئی کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم لوڈ ویڈنگ کا پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیاگیا۔

سٹی 42 کے مطابق فلم کی کاسٹ میں فہد مصطفی اور مہوش حیات شامل ہیں۔ ہدایتکار نبیل قریشی اور فلمساز فضاءعلی مرزاجنہوں نے رانگ نمبر اور ایکٹر ان لاء جیسی فلمیں بنائیں اب عید الاضحی پر فلم لوڈ ویڈنگ لے کر آرہے ہیں جس کی کاسٹ میں اداکار فہد مصطفی اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فلم کا باقاعدہ پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیاگیا ہے۔فلم عید الاضحی پر لاہور سمیت ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جو کامیڈی اور رومانس سے بھرپور ہے۔

فلم کے حوالے سے پروڈیوسر فضاءعلی مرزا کا کہنا ہے کہ وہ اس سال بھی شائقین فلم کو معیاری فلم دیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer