ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کے صاحبزادے پر قاتلانہ حملہ، گارڈ  جاں بحق

پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کے صاحبزادے پر قاتلانہ حملہ، گارڈ  جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات کے قریب مفکر اسلام پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کے صاحبزادے پر مبینہ قاتلانہ حملہ ہوا ہے ،جس کے نتیجے میں ان کا گارڈ  جاں بحق ہو گیا ۔

ذرائع  کے مطابق مبینہ قاتلانہ حملے  میں  پیر سید علی امام شاہ جیلانی  شدید زخمی  ہو گئے ، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حملے کے نتیجے میں شفقت نامی گارڈ جان کی بازی ہار گیا۔ فائرنگ کا یہ واقعہ تھانہ روات کے قریب راولپنڈی کی حدود میں پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی،زخمی سید امام حسین شاہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز  ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچ گئے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ مبینہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا ۔