سٹی 42 : لاہور ریجن انڈر 15 کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا ۔
ٹورنامنٹ میں لاہور ریجن کے تینوں زونز کی چار چار ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹورنامنٹ میں شریک 12 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ لاہور ایسٹ زون کی چاروں ٹیموں کا تربیتی کیمپ جوہر ٹاؤن میں لگایا گیا۔ صدر ایسٹ زون بلال مقیت نے کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، کیمپ کے موقع پر ایسٹ زون کی ٹیموں میں کٹس تقسیم کی گئیں ۔
ایسٹ زون کے صدر بلال مقیت ، صدر پرنس کلب واصف زمان اور ناصر عباس نے کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کیں ۔ عرفان منور ، خازن ایسٹ زون شہباز علی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔