ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مارچ 2026کو بلڈ مون کا نظارہ کیاجا سکے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مارچ 2026کو بلڈ مون کا نظارہ کیاجا سکے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ستاروں اور فلکیاتی مناظر کے شوقین افراد مارچ 2026 میں ایک دلکش قدرتی مظہر بلڈ مون کا مشاہدہ کر سکیں گے، جب مکمل قمری گرہن کے دوران زمین کا سایہ پورے چاند کو ڈھانپ لے گا اور چاند گہرا سرخ یا تانبی رنگ اختیار کر لے گا۔

ماہرین کے مطابق بلڈ مون اس وقت بنتا ہے جب مکمل قمری گرہن کے دوران زمین کا ماحول سورج کی روشنی کو فلٹر کر دیتا ہے۔ اس عمل میں نیلی روشنی منتشر ہو جاتی ہے جبکہ سرخ روشنی چاند تک پہنچتی ہے، جس کے باعث چاند سرخ یا تانبی دکھائی دیتا ہے۔

تاریخی اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 29 فیصد قمری گرہن مکمل ہوتے ہیں، جبکہ زمین پر ہر سال اوسطاً دو قمری گرہن دیکھے جاتے ہیں۔

2026 کا بلڈ مون:
اگلا مکمل قمری گرہن اور بلڈ مون مارچ 2026 میں ہوگا، جو خاص طور پر شمالی امریکا میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ یہ وہ مکمل قمری گرہن ہوگا جس کے بعد اگلے سال تک ایسا منظر دوبارہ دیکھنے کو نہیں ملے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈ مون کا اصل رنگ فضائی حالات پر منحصر ہوتا ہے۔ آتش فشاں کی راکھ، جنگلات کی آگ کا دھواں یا فضا میں موجود گرد و غبار چاند کے رنگ کو مزید گہرا اور سرخ بنا سکتے ہیں۔

ناسا کے مطابق دنیا میں ہر سال دو سے چار قمری گرہن ہوتے ہیں، جن میں سے ہر ایک تقریباً زمین کے نصف حصے سے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 2025ء کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوا تھا، تاہم یہ پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکا تھا کیونکہ گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے اور اختتام سہ پہر 3 بجے ہوا۔